شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد اداکارہ سائرہ یوسف نے خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اداکار شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ان دنوں اپنی فلم ’بے بی لیشیس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
اسی حوالے سے سائرہ اور شہروز نے حال ہی میں نجی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا جس میں اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی “نورے” کو دونوں کے درمیان تاحال بہتر تعلقات کی وجہ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی بھی انسان کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر وہ خاص طور پر اولاد ہو تو آپ کے اپنے مسائل ان کے سامنے بہت چھوٹے لگنے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدف کو اپنی بیٹی سائرہ کے گھر بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، شہروز سبزواری
دوسری جانب دونوں اہلیہ سے ہونے والی بیٹیوں کے درمیان تعلق کے حوالے سے شہروز سبزواری کا کہنا تھا میری بیٹی نورے اور بیٹی زہرہ دونوں کے درمیان تعلقات میری سوچ سے بھی زیادہ نارمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نورے نے چھوٹی بہن زہرا کو جتنا پیار دیا وہ میری سوچ سے بھی زیادہ ہے، وہ اسے بہنوں کی طرح سمجھتی ہے۔
فلم کے حوالے سے شہروز سبزواری نے بتایا کہ میں سائرہ کے ساتھ غیر آرام دہ تصور نہیں کرتا کیوں کہ میں اب سائرہ کے لیے بات نہیں کرسکتا، میں اگر کہہ دوں تو کل سائرہ کہے گی میرے لیے کیوں بولا۔
تاہم اس حوالے سے سائرہ نے کہا کہ بعض اوقات ہمارے لیے بھی مشکل ہوتی ہے جب لوگ بار بار پرانی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری کی پاکستان کی حوصلہ مند خواتین کے بارے میں رائے
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ دو لوگوں کے درمیان علیحدگی کے رشتے کو عجیب نہ بنائیں انہیں آگے بڑھنے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں ایک عام تاثر ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں علیحدگی کے بعد لوگوں کو ایک دوسرے سے ہر تعلق کو ختم کردینا چاہیے لیکن ہم نے اس پراجیکٹ کے لیے اس سے آگے جا کر سوچا کیوں کہ ہم اکیلے نہیں تھے اس پراجیکٹ میں اور بھی بہت سارے لوگ موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

