Advertisement

ہمارے معاشرے میں عورتوں کو آزادی نہیں دی جاتی، اداکارہ مایا علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کو آزادی نہیں دی جاتی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کو آزادی نہیں دی جاتی، صرف عورت کو ہی خاندان کی عزت سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لڑکا کوئی گرل فرینڈ بنا لے تو ہم بہو سے کہیں گے واہ واہ اس کی پسند ہے لیکن اگر لڑکی کسی لڑکے کو دوست بنا لے یا صرف پسند ہی کر لے تو اسے بھائی ہی پسند نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ان کا کہنا تھا کہ بھائی کی گرل فرینڈ کو اچھی اور عزت والی سمجھا جاتا ہے جبکہ لڑکی اگر کسی کو پسند کر لے تو بات گھر کی عزت اور غیرت پر آجاتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو ڈرامہ اور فلموں میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلال اشرف اداکارہ مایا علی سے شادی کرنے والے ہیں؟ جوڑی کا بیان سامنے آگیا

Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version