عمران ہاشمی کس معروف اداکار کے فین ہیں؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی نے بتادیا کہ وہ کس معروف اداکار کے فین ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں اکشے کمار کا بڑا فین ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو کینسر ہے یہ خبر سن کر اکشے کمار وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے بیٹے کی خیریت جاننے کے لیے مجھے کال کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران ہاشمی نے اداکارہ ایشوریا رائے سے معافی کیوں مانگی؟
ان کا کہنا تھا کہ اچھے وقت میں تو سب آپ کے ساتھ ہوتے ہیں پر جو برے وقت میں آپ کا ساتھ دیتے وہ فرشتے ہوتے ہیں جو کہ اکشے کمار ہیں۔
خیال رہے کہ عمران ہاشمی نے دسمبر 2006 میں پروین شاہانی سے شادی کی، اس جوڑے کے ہاں 2010 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تاہم 4 سال گزرنے کے بعد 2014 میں ان کے بیٹے آیان میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: جان ابراہم نے عمران ہاشمی کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟
بیٹے کا علاج جاری رہا اور 2019 میں آیان نے کینسر کو شکست دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

