Advertisement

سال 2022 کی وہ 3 شوبز جوڑیاں جن کی طلاق کی افواہیں گرم ہیں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سال 2022 کی وہ 3 شوبز جوڑیاں کونسی ہیں جن کی طلاق کی افواہیں سرگرم رہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا میں علیحدگی کی خبروں نے دونوں ملکوں میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔

لیکن اس مشہور جوڑی کی طرف سے تردید آئی، نہ ہی تصدیق کی گئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ جوڑے کے درمیان طلاق کے لیے صرف کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔

Advertisement

ابھی لوگ ان کی راہیں جدا ہونے کی خبروں میں الجھے ہی ہوئے تھے کہ وہیں اچانک سے دونوں اسٹارز نے ایک ٹی وہ شو شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کا نام ”دی ملک مرزا شو“ ہے۔

اس شو کے بارے میں انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی طرح سے متنازع نہیں ہوگا اور اس کا مقصد محبت کو پھیلانا ہے۔

شعیب ملک نے ثانیہ سے طلاق کی خبروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں کو نظر انداز کریں۔

حال ہی میں شعیب کی انسٹا گرام پروفائل کے بعد کہانی میں نیا موڑ آیا، دراصل شعیب ملک نے بائیو میں ثانیہ مرزا کا اکاؤنٹ ٹیگ کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ ایک سُپر وومن کے شوہر ہیں۔

فرحان سعید اور عروہ حسین

Advertisement

گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے درمیان نومبر 2020 میں ابتدائی طور پر اختلافات اور بعد ازاں علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تب سے لے کر اب تک دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا اور نہ ہی ان افواہوں کی تصدیق ہو پائی تھی لیکن 18 اکتوبر 2022 کو دونوں کو ’ٹچ بٹن‘ فلم کی پروموشن کے دوران اکٹھے دیکھا گیا تھا۔

یہ فلم عروہ حسین نے پروڈیوس کی ہے اور اس میں فرحان سعید نے بھی بطور اداکار کام کیا ہے۔

اختلافات کی خبروں کے درمیان اداکارہ عروہ حسین نے ایک انٹرویو میں فرحان سعید سے طلاق کے معاملے پر وضاحت دینے سے گریز کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ کیا لوگوں کے لیے یہ سب کچھ ناکافی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں؟

تاہم اب تک عروہ اور فرحان کی جانب اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی دونوں نے ان کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

احد رضا میر اور سجل علی

شوبز سپر اسٹارز احد رضا میر اور سجل علی کے حوالے سے 2022 کے دوران مسلسل یہ خبر گردش کرتی رہی کہ ان کی علیحدگی کے بعد اب طلاق بھی ہو چکی ہے لیکن ابھی تک دونوں کی جانب سے نہ تو اس کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید کی گئی ہے۔

دونوں کے اختلافات کی خبریں تب زور پکڑ گئی تھیں جب احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

Advertisement

بعد ازاں سجل علی نے اپنے انسٹا گرام پروفائل پر اپنا نام سجل احد میر سے بدل کر سجل علی کر دیا تھا۔

یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ عیسانی  کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

تاہم اِس خبر پر بھی باقاعدہ طور پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version