Advertisement

عادل خان نے راکھی ساونت سے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر کو فیک قرار دیدیا

راکھی ساونت

عادل خان نے راکھی ساونت سے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر کو فیک قرار دیدیا

بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان نے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر کو فیک قرار دیدیا ہے۔

حال ہی میں راکھی کے نئے شوہر عادل خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو فیک قرار دے دیا جس کے بعد  راکھی کی دوسری شادی نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔

بعدازاں راکھی ساونت اپنے شوہر عادل خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے زاروقطار رو پڑیں اور دہائیاں دینے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو وائرل

    بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راکھی سے کی جانے والی آڈیو کال شیئر کی گئی ہے جس میں راکھی کہہ رہی ہیں ’ایک طرف موت کے منہ میں جاتی ماں کو سنبھالوں یا پھر عادل کا شادی سے انکار سنبھالوں، مجھ پر ظلم بند کرو، شادی کے بعد بھی ایک پل سکون نہیں ملا، عادل اور میں 7 مہینے سے ساتھ رہ رہے ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ میں نے عادل سے کہا تھا مجھے شادی وائرل کرنی ہے لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ابھی نہیں کیوں کہ میری بہن کی شادی ہے ‘۔

دوران کال  راکھی نے  کہا کہ’ اگر عادل نے مجھ سے شادی کو خاندان کے آگے قبول نہیں کرنا تھا تو مجھ سے شادی کیوں کی میری زندگی خراب کیوں کی ؟ میں نے عادل سے شادی کیلئے اسلام قبول کیا، اپنا نام بدلا، عادل کے طور طریقے اپنا رہی ہوں‘۔

Advertisement

راکھی نے کہا کہ ’ عادل نے مجھ سے کہا تھا کہ شادی کو میڈیا سے خفیہ رکھنا میں نے تسلیم کیا کہ نہیں بتائیں گے لیکن اب ساری چیزیں موجود ہیں تو عادل کیوں انکار کررہے ہیں، وجہ بتائیں کہ کیا ہے میں جب عادل سے پوچھتی ہوں تو وہ انکار کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے میڈیا سے بات نہیں کرنی ‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راکھی اور عادل کی نکاح کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں راکھی کو کلمہ پڑھ کر نکاح قبول کرتے دیکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version