Advertisement

گلوکارہ یشال شاہد کا مداحوں کو ذہنی تناؤ کو سنجیدگی سے لینے کا مشورہ

’ہم کہاں کے سچے ہیں‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ یشال شاہد نے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مداحوں کو اس بیماری کو سنجیدگی سے لینے کا مشورہ دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک طویل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ذہنی تناؤ سے گزرنے کے تجربے کو بیان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش مزاج اور دوستوں سے ملنے جلنے کہ عادی تھی لیکن انہیں علم ہی نہیں ہوا کہ وہ کب ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر تنہائی پسند ہوگئی تھیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو رویے میں معمولی سی تبدیلی کے پیش نظر محتاط رہنے اور ذہنی تناؤ کو سنجیدگی سے لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اگر جسم کا کوئی بھی حصہ اگر بیمار ہو جائے یا کام کرنا چھوڑ دے تو آپ پھر بھی کسی نہ کسی حد تک کام کر سکتے ہیں، مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کا ذہن بیمار ہوجائے تو آپ کچھ بھی سوچنے سمجھنے کے قابل ہی نہیں رہتے۔

یشال شاہد نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے ذہنی تناؤ کی تشخیص کی اور اپنی صحت کو ہر چیز سے اوپر رکھتے ہوئے سب کچھ چھوڑ کر اسلام آباد میں اپنے اہل خانہ کے پاس واپس چلی گئیں تاکہ بہتر محسوس کرسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version