Advertisement

ہندی فلموں میں اب بے ہودہ الفاظ شامل ہوتے ہیں، نصیرالدین شاہ

فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے، نصیرالدین شاہ

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار نصیر الدین شاہ اپنی باکمال اداکارانہ صلاحیتوں کیساتھ  ساتھ  بلاخوف اپنی رائے کے اظہار اور متنازعہ بیانات کے باعث بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے موجودہ ہندی فلموں پر کڑی تنقید کی اور کہاکہ ہندی فلموں میں اب تو اردو ہے ہی نہیں، ستیاناس ہوگیا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے اپنے تجربے کی بنیاد پر کہاکہ آج کی فلموں میں بھارت میں بسنے والی تمام قومیتوں اور طبقوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے، ان فلموں میں سکھوں، عیسائیوں، مسلمانوں سمیت کسی کو بخشا نہیں گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سنسر بورڈ اپنے سرٹیفکیٹ میں فلم کی زبان اردو ہونے کا ذکر کرتا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ گیت اور شاعری اردو میں ہی ہوتے تھے بلکہ لکھاری بھی فارسی تھیٹر سے آتے تھے، لیکن اب اس تبدیلی کو دیکھا جاسکتا ہے اب کسی اردو لفظ کا استعمال نہیں کیا جاتا، اس کے بجائے اب بے ہودہ الفاظ شامل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نصیر الدین شاہ نے گستاخانہ بیان پر خاموش رہنے والے بالی ووڈ خانز کیلئے کیا کہہ دیا؟

Advertisement
Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version