Advertisement

شاہ رخ خان نے اپنے نام کے ساتھ خان کیوں لگایا؟ کنگ خان کا جواب!

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے نام کے ساتھ ’خان‘ لگانے کی وجہ بیان کردی ہے۔

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کے گانے میں غیرمناسب لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد انتہا پسندوں نے فلم میں مبینہ طور پر مذہب کو استعمال کرنے پر دھمکی دی ہے کہ پٹھان جس سنیما میں لگے اسے جلا دیا جائے۔

ایسے میں شاہ رخ خان نے چند دنوں میں تیسری بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

رومیو نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’خان صاحب آپ کا فیملی بیک گراؤنڈ تو کشمیری ہے پھر آپ اپنے نام کے ساتھ خان کیوں لگاتے ہیں؟

کنگ خان نے کہا کہ ’پوری دنیا میری فیملی ہے، فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا کام سے نام ہوتا ہے براہ کرم ان چھوٹی باتوں میں مت پڑیں۔

Advertisement

عرفان نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’پٹھان میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’پٹھان‘ ایک انٹرایکٹو فلم ہے جب بھی آپ بھائی کو فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں ٹکٹ پر کیو آر کوڈ استعمال کریں وہ آجائیں گے۔‘

Advertisement

ایک صارف نے فلم پٹھان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم پہلے ہی ناکام ہے، ریٹائرمنٹ لے لو۔‘کنگ خان نے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کیلئے نئی ’مشکل‘ کھڑی ہوگئی

Advertisement

واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کی پروموشن میں مصروف اور فلم کا ٹریلر 10 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

اداکار نے مداحوں سے کہا ہے کہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے فلم کا ٹکٹ بک کروائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ رخ خان نے مداحوں سے کہا تھا کہ ’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ تبدیل نہیں ہوگئی، فلم کو 25 جنوری کو ہی ریلیز کیا جائے گا، پٹھان میں‌ دپیکا پڈوکون، اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں‌ گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version