Advertisement

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی کی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی کو فلمانے والے لائنس گیٹ اسٹوڈیو کا کہنا ہے کہ بائیوپک میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے 26 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن نبھائیں گے۔

لائنس گیٹ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فلم ’مائیکل‘ میں اس پیچیدہ آدمی کو فلمایا جائے گا جو پاپ کا بادشاہ بن گیا، فلم میں ان کی زندگی کے تمام پہلو اور ان کی سب سے قابلِ ذکر پرفارمنس شامل ہوں گی جنہوں نے اسے موسیقی کی دنیا کا ’آئکن‘ بنا دیا۔

ہالی ووڈ کے اینٹون فوکا فلم کی ہدایتکاری کے فرائض نبھائیں گے جبکہ گراہم کنگ فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکار اکون کا مائیکل جیکسن کی موت کے حوالے سے اہم انکشاف

فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے مطابق مائیکل جیکسن کے کردار کو نبھانے کیلئے جعفر جیکسن کا انتخاب اس لئے کیا گیا کہ ان میں اپنے چچا کے کردار کو زندہ کرنے کی فطری صلاحیت تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح تھا کہ یہ کردار بہتر انداز میں ادا کرنے والے وہ واحد شخص ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ وہ انتظار نہیں کر سکتے کہ دنیا جعفر جیکسن کو مائیکل جیکسن کے طور پر بڑی اسکرین پر دیکھے۔

خیال رہے کہ جعفر جیکسن مائیکل کے بڑے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں جو ایک گلوکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادی ڈیانا نے مائیکل جیکسن سے ملاقات کے دوران کیا درخواست کی تھی؟ پرانی ویڈیو نے راز فاش کر دیا

Advertisement

واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کی زندگی کی کہانی پر مبنی بائیوپک ’مائیکل‘ کی پروڈکشن کا آغاز رواں سال کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version