Advertisement

شاہ رخ خان کی بیٹی اور امیتابھ کے نواسے کے درمیان محبت پروان چڑھنے لگی

شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان اور امیتابھ بچن کے نواسے ایگاستیا نندا کے درمیان محبت پروان چڑھنے لگی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں اور اس کا آغاز زویا اختر کی آنے والی فلم ‘دی آرچیز‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک فیملی کرسمس تقریب میں ایگاستیا اپنے ساتھ سوہانا کو بھی لے کر گئے اور اس نے اپنے تمام گھر والوں سے سوہانا کا تعارف بطور پارٹنر کرایا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں اگست 2022 سے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور انہیں اس تعلق کو لوگوں سے چھپانے کی پروا بھی نہیں ہے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایگاستیا کی والدہ شویتا بچن کو سوہانا پسند آئی ہے اور انہوں نے اس رشتے کو منظوری بھی دے دی ہے۔

Advertisement

تاہم جوڑے کی جانب سے اب تک اس ریلیشن شپ کے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version