“پٹھان” میں اداکاری سے قبل شاہ رخ خان کو کس بات کا خوف تھا؟ اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے بتادیا کہ فلم پٹھان میں اداکاری سے قبل اُن کو کس بات کا خوف تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد مداحوں کو شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندی فلم انڈسٹری کو زندگی بخشنے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلم بینوں کے شکر گزار ہیں، اس کے باوجود کہ فلم کی ریلیز میں خوشی نہیں تھی لیکن لوگوں نے فلم پٹھان کو پسند کیا۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب ہم نے کہا تھا ہماری اس فلم کو سکون کے ساتھ ریلیز ہونے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کا شاہ رخ خان کی فلم پٹھان پر تبصرہ؛ تعریفوں کے پُل باندھ دیے
ان کا کہنا تھا کہ فلم بنانے اور دیکھنے کا تجربہ پیار کا تجربہ ہے، اس فلم سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ فلم زیرو کے بعد میرا اعتماد تقریباً ختم ہوگیا تھا حتیٰ کہ کبھی کبھار ہم فلم بنانے سے متعلق ڈر جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم “پٹھان” پر کترینہ کیف کے د لچسپ تبصرے پر دیپیکا پڈوکون کا ردعمل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

