چیتے کے بچے کا نام روینا کیوں رکھا؟ وجہ نے سب کو حیران کر دیا

چیتے کے بچے کا نام روینا کیوں رکھا؟ وجہ نے سب کو حیران کر دیا
بھارت کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چیتے کے بچے کا نام روینا رکھنے کی وجہ بتادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کان پور چڑیا گھر میں چیتے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جسے سردی سے بچانے کیلئے اداکارہ روینا ٹنڈن نے ہیٹر ز اور ضروری دوائیاں بھیجیں۔
بعدازاں انتظامیہ نے چیتے کے بچے کا نام ’روینا‘ ہی رکھ دیا۔
دوسری جانب چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی بتایا ہے کہ نومولود کا نام روینا رکھا ہے۔
AdvertisementGreat initiative @WildLense_India ! Good Going Kanpur zoo with all the rescue and rehabilitation work you doing! ♥️🙏🏻 #kanpurzoo https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/01/457772/amp/
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) January 4, 2023
اداکارہ نے انتظامیہ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئےاس عمل کو سراہا اور ان کے کام کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن جانوروں میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے جنگلی حیات کی خیر سگالی سفیر بھی بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

