Advertisement

اداکاراؤں کی کردار کشی؛ جواد احمد بھی میدان میں آگئے

جواد احمد

اداکاراؤں کی کردار کشی؛ جواد احمد بھی میدان میں آگئے

پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں نامور گلوکار جواد احمد نے یوٹیوبر عادل راجہ کے وی لاگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکاراؤں اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کو بدنام کیا جا رہا۔

   انہوں نے کہا کہ ملکی ثقافت کو ایسے گھٹیا پن سے داغدار کیا جا رہا ہے،یہ پی ٹی آئی خود کروا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ کبریٰ خان کا وی لاگر کو دو ٹوک پیغام؛ مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل یوٹیوبر عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

Advertisement

عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے جن میں M H. – M K. – A K- S A شامل تھے۔

اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’آپ کے پاس ثبوت سامنے لانے کیلئے صرف 3 دن ہیں جس کیلئے آپ نے حق اور سچ کا دعویٰ کیا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ اگر تم نے ایسا نہیں کیا تو اپنا بیان واپس لو اور عوام کے سامنے معافی مانگو ورنہ میں تمہارے خلاف مقدمہ کروں گی اور میں صرف پاکستانی ہی نہیں برطانوی شہری بھی ہوں لہٰذا میں وہاں بھی تمہارے پیچھے پہنچ جاؤں گی کیوں کہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی‘۔

بعدازاں یوٹیوبر عادل راجہ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر کچھ اداکاراؤں کے خلاف جاری مہم پر مایوسی اور شرمندگی کا اظہار کیا۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کبریٰ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی بھی طرح سے آپ کا نام نہ لیا اور نہ آپ کو بدنام کیا ہے اور میں نے کسی کے بھی نام کا ذکر کرنے سے متعلق قیاس آرائیوں کی مذمت کی ہے۔

تاہم آپ نے قیاس آرائیوں کی بنیاد پر میرا نام لیا۔ اچھی بات ہے کہ آپ برطانیہ آرہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version