سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح نے انوکھا انداز اپنا لیا۔
27 دسمبر کو اداکار سلمان خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر معروف اداکار کا ایک جان نثار مداح جبل پور سے سائیکل کے ذریعے ممبئی پہنچا اور سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سالگرہ: گھر کے باہر جمع ہونیوالے مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج
سلمان خان نے بھی بےحد مصروفیت کے باوجود اپنے اس مداح کیلئے وقت نکالا اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
شوبز فوٹوگرافر نے سلمان خان، ان کے پرستار اور اس کی سائیکل کی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کیک کاٹنے کا انداز سلمان خان نے کاپی کرلیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News