Advertisement

نعمان اعجاز کا بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ وائرل ہوگیا

نعمان اعجاز

نعمان اعجاز کا بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ وائرل ہوگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار و میزبان نعمان اعجاز کا بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ وائرل ہوگیا۔

ٹی وی کے مقبول ترین اداکار نعمان اعجاز نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑھتی عمر سے نہ گھبرائیں، کیونکہ خشک میوہ جات تازہ پھلوں سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: نعمان اعجاز کا مداحوں کو دلچسپ مشورہ

ان کے اس گہرے اور دلچسپ  تبصرے سے سوشل میڈیا صارفین بھی متفق نظر آئے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اس سے اداکار نعمان اعجاز نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے والدین کو اہم مشورہ بھی دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے جوڑوں میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے میں والدین سے کہنا چاہتا ہوں کہ چھوٹی عمر میں بچوں کی شادیاں مت کرائیں، کمائی نہ ہونے کی وجہ سے نئے جوڑوں کے درمیان لڑائیاں شروع ہوتی ہیں جس کا نتیجہ طلاق نکلتا ہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version