اداکارہ سعدیہ خان نے آریان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سعدیہ خان نے بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے وضاحت دے دی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سعدیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی عجیب ہے کہ پوری کہانی معلوم ہونے کے باوجود لوگوں نے میرے اور آریان خان کے حوالے سے کہانیاں گھڑنا شروع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہاں میں نیو ایئر نائٹ پر آریان سے ملی تھی، ہم نے باتیں کیں اور تصاویر بھی بنائیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ڈیٹ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کی آریان خان کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
ان کا کہنا تھا کہ میں وہاں اکیلی نہیں تھی جس نے آریان خان کے ساتھ تصویر بنائی، کچھ اور بھی لوگ تھے جنہوں نے تصویریں لیں اور شیئر بھی کیں لیکن میری تصویر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ سعدیہ خان نے کہا کہ دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کے حوالے سے میں ان تمام افواہوں کی تردید کرتی ہوں، یہ بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ آریان خان بہت ہی شیریں اور مہذب لڑکا ہے لہٰذا ہمارے بارے میں ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کریں، محبت دیں اور احترام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈبیو فلم جلد ریلیز
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ خان کی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

