عفت عمر نے بڑھتی ہوئی عمر میں بھی جوان نظر آنے کا طریقہ بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بڑھتی ہوئی عمر میں بھی جوان نظر آنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں عفت عمر نے اپنی فٹنس اور نوجوان نظر آنے کے لیے کروائی گئی سرجریوں کے بارے میں کھُل کر بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں آج کل بہت ساری ایسی چیزیں دستیاب ہیں اور خواتین ان تمام چیزوں سے واقف ہیں اور وہ اپنا خیال رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے دل میں مریم نواز کے لئے سافٹ کارنر ہے، عفت عمر
انہوں نے کہا کہ آپ کو جوان بنانے کے لیے ڈاکٹرز، لیزر اور اسکن ٹائٹننگ ٹریٹمنٹس اور دیگر پروسیجرز سے کافی مدد ملتی ہے، یہ ہمارے آلات ہیں جن کے استعمال سے ہم بڑی عمر کے ماڈلز یا اداکار ابھی تک نوجوان نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی علیحدگی؛ اداکارہ عفت عمر نے اداکار سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا
عفت عمر کا کہنا تھا کہ میں اسکن ٹریٹمنٹس کے بارے میں کُھل کر اس لیے بات کرتی ہوں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ہم کس طرح اتنے اچھے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عفت عمر کا فیروز خان اور ثناء جاوید سے متعلق نیا انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے مزید کہا کہ بہت سارے ٹریٹمنٹس ہیں جیسے لیزر، تھریڈ لفٹ، اگر آپ اچھا نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ کو سال میں ایک بار یہ ٹریٹمنٹس ضرور کروا لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News