Advertisement

نادیہ خان نے یوٹیوبر نادر علی کے شو میں مہمان بننے سے کیوں انکار کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی یوٹیوبر نادر علی کے شو میں مہمان بننے سے انکار کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نادیہ خان نے بتایا کہ انہیں نادر علی کی ٹیم نے متعدد بار مدعو کیا ہے لیکن انہوں نے جانے سے انکار کر دیا ہے اور وہ ان کے پوڈ کاسٹ میں مہمان نہیں بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شوز میں شرکت کرنا پسند کرتی ہیں جہاں کوئی سنسنی خیزی نہ ہو اور اس لیے وہ نادر کے پوڈ کاسٹ میں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نادیہ خان نے معاشرے کے تلخ حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے شو میں آنا چاہتی ہیں جہاں وہ آزادانہ طور پر اپنی بات کہہ سکیں اور وہ پُر سکون ہوں اور وہ کبھی بھی کسی ایسے شو میں نہیں جائیں گی جہاں انہیں متنازعہ باتیں کہنے پر مجبور کیا جائے۔

نادیہ خان نے کہا کہ وہ شو میں عزت حاصل کرنے جاتی ہیں، بے عزتی کروانے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر نے نادیہ خان کا مارننگ شو کی پہلی میزبان ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا

Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیوبر اور بلاگر چند ویوز اور ڈالرز کے لیے اداکاروں کی نجی زندگی پر جھوٹی ویڈیوز بناتے ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ اس چیز کا کتنا عذاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version