نصیر الدین شاہ کو متنازع بیانات دینے پر کیا مشورہ دیتی ہیں، اہلیہ نے بتادیا

نصیر الدین شاہ کو متنازع بیانات دینے پر کیا مشورہ دیتی ہیں، اہلیہ نے بتادیا
بالی ووڈ کے سینیئر اداکار نصیر الدین شاہ اپنی باکمال اداکارانہ صلاحیتوں کیساتھ ساتھ اپنے بلاخوف اپنی رائے کے اظہار اور متنازعہ بیانات کے باعث بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان کی اہلیہ اور نامور اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے اس حوالے سے سوال کیا گیا ، جس کے جوان میں انہوں نے بتایاکہ وہ اپنے شوہر نصیر الدین شاہ کو متنازع بیانات دینے سے روکتی ہیں۔
روکنے کی وجہ بتاتے ہوئے رتنا شاہ نے کہاکہ وہ اپنے شوہر کو آزادانہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے روکتی ہیں کہ کہیں وہ کسی مشکل میں نہ پڑجائیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ آج کے زمانے میں پتھر مارنے کے لیے کوئی بھی آکر ہمارے گھر پر کھڑا ہوجائے گا، جبکہ اس کی وجہ سے کبھی کبھی کام بھی نہیں ملتا، آج کل کام حاصل کرنے کے لیے بہت سی وجوہات ہوتی ہیں اسی وجہ سے محتاط رہنا پڑتا ہے لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نصیر الدین شاہ نے گستاخانہ بیان پر خاموش رہنے والے بالی ووڈ خانز کیلئے کیا کہہ دیا؟
واضح رہےکہ حال ہی میں نصیر الدین شاہ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بالی ووڈ کے تینوں خان شاہ رخ، سلمان اور عامر شاید متنازع سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے کیونکہ ان کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔
معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ جو لوگ مسلمانوں کی نسل کشی کی بات کر رہے ہیں وہ دراصل ملک میں خانہ جنگی شروع کرنا چاہتے ہیں۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے نریندر مودی کی جانب سے اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔
نصیرالدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نفرت پھیلانے والوں کو وزیراعظم خود بھی ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

