Advertisement

محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا

اداکار محب مرز ا نے ساتھی اداکارہ صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کر لیا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے شہ سرخیوں کا حصہ رہنے والے اداکار محب مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے دبے لفظوں میں صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا۔

میزبان نے محب سے سوال کیا کہ آپ صنم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے آپ کی ان کے ساتھ کب اور کہاں کہانی شروع ہوئی؟

جس پر محب مرزا نے جواب دیا کہ ’صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرلی؟ اداکارہ کی نئی پوسٹ سے مداح حیران

Advertisement

میزبان نے سوال کیا کہ آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا کیسا رہا کیونکہ دوسری مرتبہ انسان محبت کرنے سے ڈرتا ہے؟

محب مرزا نے جواب دیا کہ وہ اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ دوسری بار محبت کرنا آسان نہیں ہے، یہ مشکل ہے لیکن ہر کسی کو اپنے تجربے کی اصلاح کرنے کا اختیار ہے جو اپنے رشتے درست کرنا چاہتا ہو۔ اداکار کا کہنا تھا کی کوئی بھی پیدائشی سمجھدار نہیں ہوتا لیکن ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صنم سعید اور محب مرزا کے تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم پچھلے کچھ دنوں سے اس جوڑی کی جانب سے اپنے اس تعلق سے نقاب اُٹھایا جارہا ہے جس سے ان کی شادی کی افواہیں یقین میں بدل چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version