پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کن معروف فنکاروں نے خفیہ شادی کی ہے؟ ندا یاسر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ متعدد شوبز شخصیات نے خفیہ شادیاں کر رکھی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے میزبانی سے متعلق کھل کر باتیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے شو میں مرحوم جنید جمشید سے لے کر عامر لیاقت جیسی شخصیات بھی شرکت کر چُکی ہیں اور انہوں نے ان کے پروگرام کو چار چاند لگائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بہت ساری باتوں کا علم نہیں ہوتا اور جب ایسی کوئی شخصیت میرے پروگرام میں آجائے تو مجھے پریشانی ضرور ہوتی ہے۔
ندا یاسر کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ سے متعلق کوئی معلومات نہیں اور ایک بار شاہد آفریدی ان کے شو میں آئے تو میں پریشان ہوگئیں کہ لیجنڈ کرکٹر سے میں کیا پوچھوں۔
ندا یاسر نے بتایا کہ پھر میں نے شاہد آفریدی سے کرکٹ کے بجائے ان کی شادی اور بچوں سے متعلق سوالات کیے اور پہلی بار کرکٹر نے میرے شو میں بتایا تھا کہ ان کی شادی کیسے ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے شو کرتے وقت بعض اوقات پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اب میں پریشانیوں کا سامنا کرنا سیکھ گئی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وائرل ہونے والی لڑکیوں کے شوز پسند کیے جانے میں میرا قصور نہیں، ندا یاسر
ایک سوال کے جواب میں ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ میرے شو میں ایسی متعدد شوبز شخصیات آ چکی ہیں جنہوں نے خاموشی سے خفیہ طور پر شادی کر رکھی ہے مگر انہوں نے شادی کا اعلان نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے شو میں آنے والے شادی شدہ جوڑے انہیں پہلے ہی بتا دیتے ہیں کہ انہوں نے نکاح کر رکھا ہے مگر وہ اس حوالے سے کوئی سوال نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ایسی شادی شدہ جوڑیاں میرے شو میں آتی ہیں تو میں ان سے ذاتی تعلقات اور شادی کے بجائے بطور اداکار و اداکارہ سوال کر لیتی ہیں۔
ندا یاسر نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں خفیہ طور پر شادی کرنے والی متعدد شخصیات نے تاحال اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News