جائیداد کا تنازعہ؛ نواز الدین صدیقی کی والدہ نے بہو پر مقدمہ کردیا

جائیداد کا تنازعہ؛ نواز الدین کی والدہ نے بہو پر مقدمہ کردیا
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی والدہ نے اپنی بہو پر مقدمہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی کی والدہ مہرالنساء صدیقی نے ویرسوا پولیس اسٹیشن میں اپنی بہو عالیہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 452، 323 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کروایا۔
ویروسوا پولیس نے عالیہ کو نواز الدین صدیقی کی والدہ سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے بلوایا۔
واضح رہےکہ عالیہ نواز الدین کی دوسری بیوی ہیں، اُن کا اصل نام انجنا کشور پانڈے ہے، دونوں نے ایک دہائی قبل شادی کی تھی، جس سے اُن کے دو بچے بیٹا یعنی صدیقی اور بیٹی شوریٰ صدیقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نواز الدین صدیقی نے بھاری معاوضہ لینے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News