ناصر خان جان نے نئے سال کے آغاز میں اہلیہ کو کیا تحفہ دیا؟ ویڈیو وائرل

ناصر خان جان نے نئے سال کے آغاز میں اہلیہ کو کیا تحفہ دیا؟ ویڈیو وائرل
پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کی نئے سال کے آغاز میں اہلیہ کو تحفہ دیتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں معروف سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں اہلیہ کو گلاب کا پھول اور تحفہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ناصر خان جان اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں کہ آپ دنیا کی وہ واحد خاتون ہیں جسے میں نے دل کی گہرائیوں سے چاہا ہے، آئی لو یو!
یاد رہے کہ ناصر خان جان نے والد بننے کی خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر میں ناصر خان جان کو اپنے ہاتھ میں بیٹے کو تھامے دیکھا گیا تھا جبکہ اس دوران پاس کھڑے بزرگ بچے کے کان میں اذان دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

