فضا علی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

فضا علی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
پاکستان کی معروف اداکارہ فضا علی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ فضا علی کو مشہور گانے ’ ٹیمریری پیار ‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات اور مالی حالات سے متعلق کھُل کر بات کی تھی۔
اداکارہ نے دورانِ انٹرویو بتایا تھا کہ شوبز میں جب کیریئر کا آغاز کیا اس وقت اپنا گھر نہیں بلکہ کرائے کے گھر پر رہتے تھے اور والدہ کینسر کی مریضہ تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرائے کے مکان کی وجہ سے بہت اخراجات تھے، امی کا علاج بھی مہنگا تھا اور پھر میں تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی اسی لیے کوشش کرتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ پیسے بچاؤں۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں شاپنگ زیادہ نہیں کرتی تھی اور لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے پہنتی تھی، جتنا لنڈا میں نے پہنا ہوگا اتنا کسی نے نہیں پہنا ہوگا، میں کبھی عالیشان ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھاتی تھی۔
فضا علی نے بتایا تھا کہ کیرئیر کی شروعات میں سیٹ پر بھوکی رہتی تھی لیکن اپنے پیسوں سے کھانا کبھی نہیں منگوایا، اگر کوئی دیتا تو کھا لیتی تھی ورنہ گھر جا کر امی کا پکا ہوا سالن کھاتی تھی۔
معروف اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کافی مشکل سے پیسے جوڑ کر کراچی میں 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا تھا جو کہ ان کا ذاتی پہلا گھر تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News