Advertisement

فلم ’پٹھان‘ میں کس نامور ’پاکستانی گلوکار‘ کے گانے کی دُھن چرائی گئی؟

سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان پر مودی سرکار کی جانب سے بائیکاٹ کے مطالبے اور دیگر تنازعات کےساتھ چوری کا بھی الزام لگ گیا ہے۔

الزام یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے وائرل ہونے والے گانے بے شرم رنگ میں پاکستان  کے مقبول ترین گلوکار سجاد علی کے ماضی کے گانے کی دُھن چرائی گئی؟

سوشل میڈیا پر آج کل گلوکار سجاد علی کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک نئی فلم کا گانا سنا اور انہیں اپنا 25 سال پرانا گایا ہوا گیت یاد آگیا۔

سجاد علی نے فلم کا نام نہیں لیا، لیکن اپنا گانا گا کر یاد دلایا۔

 گانا سُن کر بتائیں یہ دعویٰ درست ہے یا نہیں؟

Advertisement

Advertisement

فلم پٹھان کا گانا

مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘  کیلئے شاہ رخ خان نے کتنے سال سخت ورزش کی؟

فلم ’پٹھان‘ کو شوٹنگ کے آغاز سے ہی ہندو شدت پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم فلم کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

 کنگ خان کی فلم پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خریدے ہیں اور فلم مارچ کے آخر یا اپریل کے اوائل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔

ریاست بہار میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے خلاف مودی سرکار کے اراکین اسمبلی کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، ایم پی ایز کی جانب سے مسلسل فلم میں کپڑوں کے رنگ پر ہنگامہ مچایا جا رہا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version