اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو شادی میں ملنے والے تحائف کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے جوڑے کو ملنے والے مہنگے تحائف کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
سنیل شیٹی
اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی نے شادی کے موقع پر اپنی لاڈلی بیٹی کو ممبئی میں پرتعیش گھر تحفے میں دیا۔
سلمان خان
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سلمان خان نے اتھیا شیٹی کو شادی پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کی آڈی کار تحفے میں دی ہے۔
جیکی شروف
جیکی شروف نے اتھیا شیٹی کو شادی کے موقع پر قیمتی گھڑی دی جس کی مالیت 30 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
ویرات کوہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ساتھی کرکٹر کے ایل راہول کو شادی کے موقع پر بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی۔
اس گاڑی کی مالیت دو کروڑ 17 لاکھ روپے ہے۔
ارجن کپور
اداکار ارجن کپور نے اتھیا شیٹی کو ہیرے کا بریسلیٹ تحفے میں دیا۔
اس بریسلیٹ کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
مہندرا سنگھ دھونی
سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کے ایل راہول کو شادی پر کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی۔
اس بائیک کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

