معروف پاکستانی اداکارہ نے فٹنس ٹرینر کے ساتھ شادی کرلی؛ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منتشا کیانی نے کراچی کے معروف فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کرلی ہے۔
منتشا کیانی نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس پر انہیں بہت سے فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں۔
منتشا کیانی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان کا ڈرامہ “بخت آور”ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔
منتشا کیانی اور واصف محمد کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران دوستی ہوئی تھی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ واصف محمد نے 2014 میں اداکارہ سونیا حسین سے بھی شادی کی تھی۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دی گئی اور ان کو آگے کی زندگی کے لیے دعائیں دی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

