بشریٰ انصاری نے ٹوئٹر کو ’گٹر‘ کیوں کہا؟ وجہ سامنے آگئی

بشریٰ انصاری نے ٹوئٹر کو ’گٹر‘ کیوں کہا؟، وجہ سامنے آگئی
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹوئٹر کو گٹر قرار دے دیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر بھی اپنے نام سے بنے ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری اور اذان سمیع خان کی ڈانس ویڈیو وائرل
تصویر کے ساتھ ہی بشریٰ انصاری نے لکھا کہ وہ عام طور پر ٹوئٹر استعمال نہیں کرتی، 2 سال میں ایک بار ہی ٹویٹ کی ہوگی۔
بشریٰ انصاری نے مزید لکھا کہ میرے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سےعمران خان کے خلاف باتیں کی گئیں، مجھے ان بیانات سے نفرت ہے اور یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، براہ کرم اس سلسلے کو روکا جائے۔
انسٹاگرام پر ایک فالوور کے تبصرے پر بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ کاش آپ کی آنکھیں ہوتیں تو آپ پڑھ لیتے کہ یہ میرے نام پر بنا ہوا جعلی اکاؤنٹ ہے، میں ٹوئٹ نہیں کرتی اور مجھے ٹوئٹر گٹر سے نفرت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

