Advertisement

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی  نئی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر  ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ بزنس کرنے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر کو صرف ایک گھنٹے میں 25 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام

فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اعلان کیا ہے کہ فلم 25 جنوری 2023 کو بیک وقت تین زبانوں (ہندی، تامل اور تیلگو) میں ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement

فلم میں شاہ رخ خان نے ہمراہ دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کیا  ہے۔

مزیدپڑھیں: بھارتی سینسر بورڈ نے فلم ’پٹھان‘ میں تبدیلیاں کروا دیں

Advertisement

واضح رہے کہ  فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘  کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے شدید تنقید  کا سامنا رہا ہے۔

تاہم  سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان مودی سرکار کی جانب سے بائیکاٹ کے مطالبے اور دیگر تنازعات کے باوجود ریلیز سے قبل ہی 2 ارب 70 کروڑ روپے کما چکی  ہے۔ فلم کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی فروخت ہو چکے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version