سدھارتھ ملہوترا نے اپنی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکارہ کیارا ایڈوانی سے اپنی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کیارا ایڈوانی کے ساتھ شادی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ نہیں کسی نے شادی کا بلاوا نہیں دیا، اس موضوع پر جتنی باتیں ہو رہی ہیں سب افواہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی توجہ میرے کام پر ہونی چاہیے۔
اداکار سدھارتھ ملہوترا نے مزید کہا کہ میں نے دو بار اپنی ہی شادی کی تاریخیں پڑھیں اور سوچا کیا واقعی میری شادی ہو رہی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتا دیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

