ورسٹائل اداکار رندیپ ہودا نے فلم ’لال رنگ ٹو‘ کا اعلان کردیا

ورسٹائل اداکار رندیپ ہودا نے نئی فلم ’لال رنگ ٹو‘ کا پوسٹر شیئر کردیا
بالی ووڈ کے ورسٹائل ہیرو رندیپ ہودا نے مداحواں کیلئے اپنی نئی فلم ’لال رنگ ٹو‘ کا پوسٹر شیئر کردیا۔
رندیپ ہودا نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پروجیکٹ ’لال رنگ 2‘ کا اعلان کیا، وہ پنچالی چکراورتی اور یوگیش راہار کے ساتھ فلم کی پروڈکشن میں بھی حصہ لیں گے۔
اس فلم کے پہلا پارٹ سال 2016 میں ریلیز ہو اتھا، اب پارٹ ٹو کی شوٹنگ ہریانہ میں جلد شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ معلوم نہیں نصیر الدین شاہ سے نہ ملتا تو آج کہاں ہوتا؟ رندیپ ہودا کا انکشاف
شیئر کردہ فلم کے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رندیپ ہودا کے چہرے پر سرخ رنگ کے چھینٹے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار گھڑ سواری کرتے ہوئے چکر کھاکر گر پڑے تھے، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئے، تاہم اب وہ اپنی انجری سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

