معروف پاکستانی اداکارہ صدف کنول کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صدف کنول اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان میں شادیوں کے سیزن کا آغاز ہوتے ہی کئی فنکاروں کی ڈانس ویڈیوز سامنے آئی اور اب اداکارہ صدف کنول بھی اس میں شامل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کو معروف پاکستانی اداکار سلیم شیخ کی بیٹی نشمیہ شیخ کی شادی میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے مقبول گانا ’سامی سامی‘ پر رقص کیا۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کے ڈانس کی تعریف کی تو کسی نے ان کے اس انداز کو بے شرمی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے بجائے لڑکیوں کو کچھ اور چیزوں پر غور کرنا چاہئے؛ صدف کنول
واضح رہے کہ صدف کنول نے ’بالو ماہی‘، ’الف‘ اور کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News