کنا یاری سے شہرت پانے والی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی نے شادی کرلی

کنا یاری سے شہرت پانے والی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی نے شادی کرلی
کنا یاری سے شہرت پانے والی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی نے شادی کرلی ہے۔
حال ہی میں معروف میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کی پہلی باحجاب ریپر اور بلوچ گلوکارہ ایوا بی کی تصویر پوسٹ کی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں گلوکارہ ایوا بی کو گلابی رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’کنا یاری‘ کو عالمی سطح پر کافی پذیرائی ملی جس کے باعث ایوا بی سب کی توجہ کا مرکز بنیں، کنا یاری میں ایوا بی کے ہمراہ وہاب بگٹی اور معروف گلوکار کیفی خلیل بھی تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

