Advertisement

فیروز خان کی عدالت میں بچوں سے ملاقات نہ ہوسکی؛ وجہ کیا؟

اداکار فیروز خان کی رواں ہفتے اپنے بچوں سے ملاقات نہ ہوسکی ۔ سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے بچوں کی عدم پیشی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔

کراچی کے سٹی کورٹ میں فیروز اور علیزے کے وکلاء پیش ہوئے۔ علیزے کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ بچے بیمار ہیں اس لیے انہیں آج نہیں لایا جاسکتا، فیروز خان کو اس حوالےسے گزشتہ روز آگاہ کردیا گیا تھا۔

اداکار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ فیروز خان بچوں کی بیماری کے حوالے سے پریشان ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

عدالت نے 11 جنوری کو آئندہ سماعت پر بچوں کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔

اس سے قبل 22 دسمبرکو سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے بیٹے کو 5 روز کیلئے فیروز کی تحویل میں دینے کے بجائے صبح 10 سے شام 5 بجے تک ملاقات کا وقت مقررکیا تھا۔

Advertisement

عدالت نے وفاقی حکومت کو فیروز خان پرنظررکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ فیروز خان کو بیٹا لے کر ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔سلطان کی عمر محض 3 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کو صارفین نے ’منفی انسان‘ قرار دیدیا؟ چونکا دینے والا انکشاف

علیزے فاطمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ سلطان والدہ کے بغیر5 روز تک باپ کے پاس نہیں رہ سکے گا۔

عدالت نے فیروزخان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار روپے ماہانہ اخراجات دینے کا حکم بھی دے رکھا ہے جو ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے ادا کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ فیروز خان اورعلیزے سلطان کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اداکار نے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version