Advertisement

اداکارہ صنم سعید نے سوشل میڈیا کو نوجوانوں کیلئے ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیدیا

صنم سعید

ہر اداکار ہر بار محبت کے کردار میں نظر نہیں آسکتا، صنم سعید

پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سوشل میڈیا کو نوجوانوں کیلئے ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیدیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں میں پھنس گئے ہیں لوگوں کو ہر کام میں توجہ اور تسکین حاصل کرنے کیلئے جلدی ہوتی ہے ‘۔

   انہوں نے کہا کہ’ ہمارے اندر صبر نام کی کوئی چیز نہیں رہی سب دکھاوا ہے کہ کس نے کیا پہنا ہے، کون کیا کررہا ہے، کون کس کے ساتھ ہے یا نہیں ہے، ہم ان چیزوں میں پھنس گئے ہیں ‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ ’جنہوں نے شروع کیا وہ ہمارے نوجوانوں کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ دماغ کو زیادہ اچھی چیزوں اور ترقی میں استعمال نہ کرسکیں اور اس میں پھنسے رہیں اور یہی ہورہا ہے، ہماری قوم پھنسی ہوئی ہے، بچے پھنسے ہوئے ہیں اور وہ آگے نہیں بڑھ پارہے ہیں ‘۔

صنم سعید نے کہا کہ ’ ’ نوجوانوں کو لٹریچرز پر بات کرنی اور سننی چاہیے اس سے ان کی سوچ تبدیل ہوتی ہے کیونکہ نیوز چینلز اور مارننگ شوز میں لٹریچرز پر کوئی گفتگو نہیں ہوتی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ ’ ہم صرف لائیکس اور ویوز پر چل رہے ہیں اور یہ بہت خطرناک ہے کیونکہ اس کے علاوہ اور آگے بہت بڑی زندگی اور دنیا ہے، اس دنیا میں ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم اچھا کام کریں ‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ ’ لوگوں کی اصل رائے اور نظریہ سوشل میڈیا پر کمنٹ پڑھ کر نہیں ملتا بلکہ وہ اس وقت ملتا ہے جب ہم ان سے براہ راست مخاطب ہوتے ہیں ‘۔

Advertisement

صنم سعید نے ڈراموں کے مواد سے متعلق کہا کہ ’ ایک زمانہ تھا جب ہم اپنے کانٹینٹ کے حوالے سے بڑے مشہور تھے ہمارے سارے فنکار ، ہدایتکار قابل ہیں مگر بس زمانہ بدل رہا ہے، ترجیحات بدل رہی ہیں اہمیت بدل رہی ہے ‘۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Next Article
Exit mobile version