Advertisement

جسم فروشی کے الزام میں گرفتار ہونے والی بھارتی اداکارہ کی کہانی!

بھارتی اداکارہ شویتا بسو پرساد کی پیدائش جھارکھنڈ کے جمشید پور میں ہوئی تھی، لیکن بعد میں ان کا پورا کنبہ ممبئی میں بس گیا تھا۔

شویتا نے اپنے کریئر کی شروعات بہت ہی کم عمر میں کردی تھی۔ انہوں نے ٹیلی ویزن سے شروعات کی، لیکن جلد ہی بالی ووڈ میں چلی گئیں۔

2002 میں ان کے فلمی کریئر کی شروعات مکڑی کے ساتھ ہوئی جس کیلئے انہیں بیسٹ چائلڈ آرٹسٹ کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا۔

سلور اسکرین پر ان کی کامیابی کے بعد انہیں ٹی وی شو ‘کہانی گھر گھر کی’ اور ‘کرشمہ کا کرشمہ’ کیلئے کافی تعریف ملی۔

2005 میں ان کی صلاحیت کو پھر سے ڈائریکٹر ناگیش کوکونور نے پہچانا اور انہوں نے فلم ‘اقبال’ کی پیشکش کی اور وہ فلم میں خدیجہ کے کردار میں بڑے پردے پر چھا گئیں۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا کہ اچانک ستمبر 2014 میں پولیس کے چھاپہ مارنے کے بعد شویتا کو حیدرآباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

انہیں جسم فروشی کے الزام میں پولیس کے ذریعہ حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں ریسکیو ہوم میں بھیج دیا گیا تھا جہاں انہیں دو ماہ تک رکھا گیا تھا۔

حالانکہ اسی سال دسمبر میں حیدرآباد کے میٹروپالیٹن سیشن کورٹ (نامپلی) نے ان کے خلاف سبھی الزامات واپس لے لئے۔ اپنی رہائی کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ گرفتاری کے وقت وہ سنتوشم فلم ایوارڈ پروگرام میں شرکت کررہی تھیں اور آرگنائزرس کے ذریعہ جس ہوٹل میں ان کے رہنے کا انتظام کیا گیا تھا، اسی میں وہ رہ رہی تھیں۔

شویتا نے ٹی وی سیریز چندر نندنی کے ساتھ اپنی شاندار واپسی کی اور ان کی اگلی ہندی فلم دھرما پروڈکشن بدریناتھ کی دلہنیا تھی۔

Advertisement

اس کے بعد شویتا اپنی شادی کو لے کر بھی سرخیوں میں رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز روہت متل اور شویتا نے سال 2017 میں منگنی کرکے اپنے رشتے کو نیا نام دیا تھا پھر 2018 میں دونوں نے شادی کی اور 2019 میں دونوں الگ بھی ہوگئے۔

ان کا یہ رشتہ تقریبا آٹھ مہینوں تک ہی چل سکا تھا۔ شویتا نے اپنے رشتے میں تلخی کے بارے میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ بتایا تھا۔

انہوں نے دسمبر 2019 میں روہت سے الگ ہونے کی بات بتائی تھی اور کہا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی روہت کی اچھی دوست بنی رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version