Advertisement

جھانوی کپور کی اداکاری پر طنز؛ ادکارہ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جھانوی کپور ہر طرح کے کرداروں میں جان ڈال دیتی ہیں۔ اپنی اداکاری اور ذاتی زندگی کو لے کر اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔

جھانوی کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کو ان کی ہر پوسٹ کا بڑی بے صبری سے انتظار رہتا ہے، یہی وج ہے کہ ان کی ہر پوسٹ سامنے آتے ہی وائرل ہوجاتی ہے۔

جھانوی کپور کے مداح انہیں کافی پیار کرتے ہیں، لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو اداکارہ پر تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔

اس طرح کے لوگوں سے پریشان ہوکر اب جھانوی کپور نے اپنا درد بیان کیا ہے اور ساتھ ہی تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تاہم اداکارہ کو ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹرول بھی کیا جارہا ہے، جو اداکارہ کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے اپنے کام اور اداکاری پر اپنے دل کی بات کہی ہے۔

Advertisement

جھانوی کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ٹرولنگ پر اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جس طرح کی باتیں کررہے ہیں، انہیں دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اداکار اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز رکھتا ہے اور اس کیلئے سخت محنت بھی کرتا ہے، لیکن لوگ کچھ سوچے سمجھے بغیر اتنی آسانی سے کہہ دیتے ہیں کہ اداکاری نہیں آتی تو کرتی کیوں ہو؟

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور پاکستانی ڈیزائنر کی پرستار ہوگئیں

بھارتی اداکارہ نے تنقید کرنے والے لوگوں کے بارے میں کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ آپ خواہ جتنی مرضی اچھا کام کرلیں، لوگ آپ کے اندر خامیاں نکال ہی لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر کبھی کبھی بہت برا اور کبھی بہت غصہ آتا ہے، کیونکہ ہم اتنا خون پسینہ بہاتے ہیں لیکن لوگ آکر آسانی سے کہہ دیتے ہیں کہ اس کو اداکاری نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کام کو پورے دل سے کرتی ہیں۔ اپنے ہر کردار کیلئے سخت محنت کرتی ہیں، لیکن لوگ کچھ دیکھے بغیر ہی ہر چیز کا مذاق بناتے ہیں ، یہ سب دیکھ کر دل بہت پریشان ہوجاتا ہے۔

Advertisement

انٹرویو کے دوران جھانوی کپور نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ آپ کیلئے اچھا نہیں سوچ سکتے، وہ آپ کی ہر چیز کو چھیننا ضرور چاہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version