پاکستانی ڈراموں کی مثال بالکل بالی ووڈ کی فلموں جیسی ہے، عدنان صدیقی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی مثال بالکل بالی ووڈ کی فلموں جیسی ہے۔
حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنے دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی مثال بالکل بالی ووڈ کی فلموں جیسی ہے، ہم انڈین فلموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور اسی طرح انڈین کبھی ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا ہمارے ڈراموں کے بہترین معیار کی وجہ وہ تربیت ہے جو ہم نے پاکستان ٹیلویژن کے سنہری دور سے حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: کتنا بھی بڑا بدمعاش مرد ہو، عورت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، عدنان صدیقی
ان کا کہنا تھا کہ وہ تربیت آج تک ہمارے کام آرہی ہے اور اسی لیے ہماری ڈرامہ انڈسٹری آج ایک بہترین مقام پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شائستہ لودھی کا عدنان صدیقی کو سرپرائز؛ ویڈیو وائرل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News