شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی اپنا سکہ منوا لیا

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی اپنا سکہ منوا لیا
بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی مشہور فلم پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی اپنا سکہ منوا لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم’پٹھان‘ نے امریکا میں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد تمام بہترین فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں انقلاب برپا کردیا’
فلم ’پٹھان‘ نے امریکا میں 10 ملین ڈالرز کا بزنس کرنے کے بعد فلم ’دی بنشیز آف انِشیرین‘، ’ٹار‘، ’ٹرائینگل آف سیڈنیس‘، اور ’وومن ٹاکنگ‘ پر برتری حاصل کرلی ہے۔
فلم کی اس شاندار کامیابی پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک ناقابلِ یقین تجربہ ہے، شاید اب ہم خدا کے زیادہ شکر گزار ہوں گے کیونکہ ایسے وقت بھی آئے جب ہمیں لوگوں کو فون کرنا پڑا کہ وہ آسانی سے فلم ریلیز کروائیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا ‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ میری فلمیں ہمیشہ پیار محبت سے ریلیز ہوں کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو ‘۔
یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا
واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ ریلیز کے 9 دن تک صرف بھارتی باکس آفس پر 3 سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

