اکشے کمار کی نورا فتیحی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی

اکشے کمار کی نورا فتیحی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی
بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار کی بالی ووڈ رقاصہ نورا فتیحی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔
حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں اداکار اکشے کمار کو بالی ووڈ کی مشہور رقاصہ نورا فتیحی کے ہمراہ مشہور گانے ’ کُڑیے نی تیری وائب ‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں اداکار ٹائیگر شروف کے ہمراہ فلم سیلفی کے گانے ’ میں کھلاڑی ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا تھا کہ ’ جب ٹائیگر شروف نے میرے ساتھ مل کر ڈانس کیا تو کچھ یوں ہوا ‘۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’ کیسا رہے گا اگر آپ لوگ اپنے بیسٹ فرینڈز کے ساتھ مل کر ایسی انسٹا ریلز بنائیں؟ ‘۔
اداکار نے لکھا تھا کہ ’ میں آپ سب کی ریلز کو اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کروں گا ‘۔
اکشے کمار اور سنی دیول کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
سنی دیول اور اکشے کمار کا شمار بالی ووڈ کے مشہور اور معروف اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ ان کے آپس کے رشتے کے بارے میں جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
اگرچہ اکشے کمار کی ساس اور اداکارہ ٹوئنکل کھنا کی والدہ ڈمپل کباڈیہ اور راجیش کھنا شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
تاہم راجیش اور ڈمپل کباڈیہ کا رشتہ بھی کافی اونچ نیچ کا شکار تھا، دونوں کے درمیان دوریاں بھی کافی تھیں، اس کی وجہ سنی دیول اور ڈمپل کباڈیہ کے درمیان نزدیکیاں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ اکشے کمار کا اپنی 3 مشہور فلموں کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ
ڈمپل کباڈیہ اور سنی دیول کے درمیان تعلقات 11 سال تک رہے تھے، اسی بنا پر سنی دیول کی اہلیہ پوجا نے بھی انہیں خبردار کیا تھا، کہ اگر یہ سب بند نہ ہوا تو وہ ان سے طلاق لے لیں گی۔
ڈمپل کباڈیہ اور سنی دیول کا رشتہ اگرچہ شادی کے بغیر ہی تھا، تاہم وہ اس حد تک مضبوط ہوتا جا رہا تھا کہ ڈمپل کی بیٹی ٹوئنکل کھنا نے تو سنی دیول کو پاپا بلانا بھی شروع کر دیا تھا۔
ماضی کے رشتے کے لحاظ سے سنی دیول اکشے کمار کے سُسر ہوئے لیکن اب یہ قصہ ماضی کی ایک یاد بن چکا ہے کیونکہ دونوں کے درمیان تعلق اختتام پزیر ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News