Advertisement

مہوش حیات کو اپنا موازنہ جیمز بانڈ سے کرنا مہنگا پڑگیا

مہوش حیات کو اپنا موزانہ جیمز بانڈ سے کرنا مہنگا پڑگیا

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو اپنا موازنہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز بانڈ سے کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈٰیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ہالی ووڈ اداکار ڈینیل کریگ کے ڈانس مووز کو فالو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں مہوش حیات نے لکھا ہے کہ میں ڈینیل کریگ کی ہمیشہ سے مداح ہوں، جب میں نے انکو ڈانس کرتے دیکھا تو میں نے سوچا کہ مجھے بھی یہ ڈانس کرنی چاہیے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ جب آپ ڈینیل کریگ کو دراز سے آرڈر کریں۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ علی ایکسپریس کا ڈینیل کریگ ورژن بھی اس سے بہتر ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ڈینیل کریگ (جیمز بانڈ) نے یہ ڈانس موو ایک واٹکا کے کمرشل کے لیے کیے جس کو پاکستانی ایکٹریس نے بھی فولو کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانی فلموں میں خواتین کے کرداروں کو برائے نام شامل کیا جاتا ہے، اداکارہ مہوش حیات

اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں میں خواتین کے کرداروں کو برائے نام شامل کیا جاتا ہے جنہیں عام طور پر ضرورت کے تحت کمزور یا بے معنی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہالی ووڈ میں تمام لوگ پروفیشنل ہوتے ہیں اور وہاں ہر کام وقت پر ہوجاتا ہے لیکن پاکستان میں عام طور پر شوٹنگ کم از کم دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوتی ہے۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی اداکار پروفیشنل اور ہارڈ ورکر ہیں مگر اس باوجود یہاں پر شوٹنگ دو گھنٹے کی تاخیر سے ہونا عام بات ہے لیکن ہالی ووڈ میں ایسا نہیں ہوتا، انہیں وہاں کام کر کے بہت مزہ آیا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ہمیشہ ہالی ووڈ کے سیٹ پر کام کرتی رہیں۔

Advertisement

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں ہیروئنز کے کردار طاقتور اور بامعنی ہوتے ہیں جبکہ پاکستانی فلموں میں ایسے کردار برائے نام یا ضرورت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی فلموں میں ہیروئنز کو بے معنی اور کمزور کردار دیے جاتے ہیں، انہیں گلیمر اور بولڈ کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہیروئنز فلموں میں جمالیاتی حسن کے لیے شامل کی جاتی ہیں، ان کے کردار مضبوط اور اہمیت کے حامل نہیں ہوتے تاہم انہوں نے کسی بھی پاکستانی فلم کی کوئی مثال نہیں دی۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا تھا کہ وہ خود کو بہت ہی بڑی فیمنسٹ نہیں سمجھتیں، ان کی پرورش بھائیوں کے ساتھ ہوئی جس وجہ سے وہ بچپن میں ٹام بوائے کی طرح زندگی گزارتی تھیں۔

مہوش حیات نے بطور فنکار سوشل میڈیا پر ذاتی چیزوں کو شیئر کرنے کی بھی مخالفت کی اور بتایا تھا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ ذاتی زندگی کی ہر بات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا تھا کہ کیوں کہ شوبز شخصیات کو بہت سارے لوگ فالو کر رہے ہوتے ہیں اور ان کی باتوں کا اثر بھی ہوتا ہے تو اس لیے فنکاروں کو سوشل میڈیا پر احتیاط کرنی چاہئیے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version