غیر اخلاقی ویڈیوز لیک، حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر ان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
حریم شاہ نے ویڈیو وائرل کرنے کا الزام صندل خٹک اور عائشہ ناز پر عائد کیا جب کہ انہوں نے کہا کہ دونوں نے یہ ویڈیو میرے موبائل سے چوری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی شوہر کے ہمراہ متنازع ویڈیو وائرل؛ صارفین برہم
ان کا کہنا تھا کہ کوئی تیسرہ بندہ یہ ویڈیو لیک نہیں کرسکتا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے وائرل ویڈیو کے درست ہونے کی بھی تصدیق کی۔
ٹک ٹاکر نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ویڈیوز میرے گھر کی ذاتی ویڈیوز ہیں، میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے‘۔
حریم شاہ نے ویڈیوز لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایف آئی اے سے رابطہ کریں گی۔
واضح رہے کہ حریم شاہ کی اس سے قبل بھی شوہر کے ساتھ متنازع ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ معروف ٹک ٹاکر کچھ ماہ قبل ہی بلال شاہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News