انٹرنیٹ صارفین نے اداکارہ کرینہ کپور کی ہمشکل ڈھونڈ لی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ کرینہ کپور سے ملتی جلتی لڑکی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر “اسمیتا گپتا” نامی ایک لڑکی نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جس کو دیکھ کو سوشل میڈیا صارفین نے اس کو اداکارہ کرینہ کپور کی ہم شکل قرار دے دیا۔
ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ لڑکی بالکل اداکارہ کرینہ کپور جیسی لگ رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز اور تصاویر پر مل جُلے تبصرے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین نے دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل ڈھونڈ نکالی
“ایک صارف نے لکھا کہ “میں اس کرینہ کپور کو بھی پسند کرتا ہوں۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ “بالکل کرینہ کی طرح ہیں بہت پیاری لگ رہی ہیں جبکہ تیسرے صارف نے لکھا کہ “بالکل کرینہ کپور کی طرح ہیں”۔
کچھ صارفین نے اس کے برعکس لکھا کہ “کرینہ کپور میں بالکل بھی نہیں ملتی ہو”۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ صارفین نے عالیہ بھٹ کی ہم شکل ڈھونڈ نکالی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News