بالی ووڈ کی مہنگی ترین شادیاں؛ وینیو پر کروڑوں روپے خرچ

آج ہم آپکو بالی ووڈ کی مہنگی ترین شادیوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے صرف وینیو پر ہی کروڑوں روپے خرچ کیے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے شادی کے لیے راجھستان کے سکس سینسز فورتھ بروارا کا انتخاب کیا تھا جس پر 4 کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ آیا تھا۔
دیپیکا اور رنویر سنگھ
اداکارہ دیپیکا اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی اٹلی کے خوبصورت کوموکو محل میں ہوئی تھی اس محل کا ایک دن کا کرایہ 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی
اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے جس کیلئے ویرات اور انوشکا نے اٹلی کے تسکنی ریجن کا انتخاب کیا۔
ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا اور ویرات کی شادی پر 100 کروڑ بھارتی روپوں کا خرچہ آیا۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس
پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے شادی کے لیے جودھپور کے امید بھون ہوٹل کا انتخاب کیا جس کیلئے جوڑی نے 50 ملین ڈالر ادا کیے۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی
ایک رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی میں 6 کروڑ (19 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد کا خرچہ آیا جو سدھارتھ اور کیا راکی شادیوں کو بالی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں شامل کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News