اداکار منیب بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار منیب بٹ کے خلاف اداکار فیروز خان کے وکیل فائق علی جھنگرانی نے ایف آئی اے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
فیروز خان کے وکیل وکیل فائق علی جھنگرانی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم برانچ میں منیب بٹ کے خلاف شکایت درج کروائی۔
اداکار فیروز خان کے وکیل کا مؤقف ہے کہ جب فیروز خان کی جانب سے ان کی سابق اہلیہ سمیت 10 شوبز کی شخصیات کو لیگل نوٹسز بھجوائے گئے، ان میں منیب بٹ شامل نہیں تھے۔
تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر انہیں اور ان کی لا فرم کو تضحیک کا نشانہ بنایا۔
اسی بنیاد پر فیروز خان کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے منیب بٹ کے حوالے ایف آئی اے میں شکایت درج کراوئی اور ایف آئی آر کروائی۔
واضح رہے کہ منیب بٹ نے 17 جنوری کو فیروز خان کے وکیل اور ان کی فرم کا اسکرین شاٹ لیتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی۔
اپنی اسٹوری میں انہوں نے لکھا تھا کہ “فیروز خان کو اپنا وکیل تبدیل کرنا چاہیے”۔
منیب بٹ نے یہ بھی لکھا تھا کہ “فیروز خان کے وکیل یوٹیوب پر اپنے سبسکرائیبرز بڑھا رہے ہیں، اس کیس کے جاری رہنے تک وکیل صاحب یوٹیوب پر اپنا سلور بٹن حاصل کرچُکے ہوں گے”۔
منیب بٹ نے فیروز خان کے وکیل کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا جب ان کی اہلیہ ایمن خان اور اہلیہ کی بہن منال خان کو فیروز خان کی جانب سے ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھیجا گیا۔
اس لیگل نوٹس کو فیروز خان نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جس میں منیب بٹ کی اہلیہ سمیت فیروز خان کی سابق اہلیہ اور شوبز کی دیگر شخصیات کے ذاتی نمبرز بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News