اقرا عزیز نے اپنی پسندیدہ بھارتی اداکارہ کا نام بتادیا

اقرا عزیز نے اپنی پسندیدہ بھارتی اداکارہ کا نام بتادیا
پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے بالی ووڈ کی عالیہ بھٹ کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کیے۔
ایک صارف نے پوچھا کہ آپکی پسندیدہ بھارتی اداکارہ کون ہے؟؟
جس پر اقرا عزیز نےعالیہ کی ڈارلنگ فلمز کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو ٹیگ کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ کا پسندیدہ پاکستانی ڈرامہ کونسا ہے؟
اس پر اقرا نے بشریٰ انصاری اور سلیم ناصر کے مقبول ترین ڈرامے آنگن ٹیڑھا کا پوسٹر شیئر کیا۔
ایک صارف نے اقرا عزیز سے پوچھا کہ آپ کی عمر کتنی ہے ؟
جس پر اقرا نے لکھا 25 سال۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا
ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کا اگلا پروجیکٹ ؟؟ جس پر اقرا نے لکھا منت مراد
اس سے قبل اقرا عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی۔
اقرا عزیز نے اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ بہت مشکل رات تھی کبیر کے ساتھ لیکن پھر بھی میں نے اپنی مسکراہٹ برقرار رکھی۔
یہ بھی پڑھیں:تمام حدیں پار، اداکارہ اقرا عزیز کی انتہائی بولڈ تصاویر وائرل
گزشتہ دنوں اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ لال رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ اقرا عزیزاور یاسر حسین کی خوبصورت جوڑی 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی اور اب ان کا ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News