میں اداکارہ نہیں بلکہ گلوکارہ بننا چاہتی تھی، ژالے سرحدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ میں اداکارہ نہیں بلکہ گلوکارہ بننا چاہتی تھی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ژالے سرحدی نے بتایا کہ ان کی نصف سے زیادہ خاندان شوبز سے تعلق رکھتا تھا، ان کے دادا نہ ضیا سرحدی برصغیر کے عظیم فلم ساز تھے، جنہوں نے دلیپ کمار جیسے اداکاروں سے بھی کام کروایا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی اور بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا رشتے میں ان کی پھوپھو لگتی ہیں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی شوبز کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ژالے سرحدی کا دلچسپ تبصرہ
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی گلوکارہ بننا چاہتی تھیں اور انہوں نے میوزیکل بینڈز کے ساتھ پرفارمنس بھی کر رکھی ہے جبکہ انہوں نے ٹیلی فلموں میں بھی آواز کا جادو جگا رکھا ہے مگر بعد میں اداکارہ بنیں۔
پریانکا چوپڑا کی ہم شکل قرار دیے جانے کے حوالے سے ژالے سرحدی نے انکشاف کیا کہ ایک بار بھارتی میڈیا نے خبر میں دعویٰ کیا کہ پاکستانی اداکارہ بالی ووڈ اداکارہ کی فلم میں پریانکا چوپڑا کا ڈبل کردار ادا کر چکی ہیں۔
ژالے سرحدی نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی بھی فلم میں پریانکا چوپڑا کا ڈبل کردار ادا نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News