Advertisement

عرفی جاوید کا اپنے منفرد ملبوسات سے متعلق اہم انکشاف

عرفی جاوید

عرفی جاوید کا اپنے منفرد ملبوسات سے متعلق اہم انکشاف

بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے منفرد ملبوسات سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ کے لباس میں تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ عرفی جاوید نے لکھا ہے کہ ’ ابو جانی سندیپ کھوسلہ کا لباس پہن کر میں بہت خوش ہوں، وہ اپنے کام میں ماہر ہیں اور مجھے ان کے لباس نے مزید بااختیار محسوس کروایا اور بتایا کہ میں کون ہوں ‘۔

عرفی جاوید نے لکھا کہ ’ کوئی ڈیزائنر مجھے کپڑے نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے میں نے خود اپنے کپڑے بنانا شروع کیے، لیکن میرے اس خیال کو ابو جانی سندیپ نے بدل دیا ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیںعرفی جاوید کو پولیس نے انکوائری کیلئے طلب کرلیا

Advertisement

اس سے قبل  بھارت کی معروف اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ ’ممبئی میں  میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیوں کہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے ‘۔

یہ بھی پڑھیںعرفی جاوید کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ ’ کچھ مالکان کو سیاسی  دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ‘۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید کو  ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جب کہ بھارتی وزیر کی جانب سے عرفی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version