شہروز سبزواری نے ایک بار پھر صدف کنول کو پروپوز کردیا

شہروز سبزواری نے ایک بار پھر صدف کنول کو پروپوز کردیا
پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے ایک بار پھر اپنی اہلیہ صدف کنول کو پروپوز کردیا۔
حال ہی میں معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے صدف کو کیسے پروپوز کیا تھا؟
سوال کے جواب میں اداکار شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میں نے بولا تھا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، میزبان نے سوال کیا کہ پھول دے کر پروپوز نہیں کیا تھا؟
شہروز سبزواری نے کہا کہ نہیں پھول بعد میں دیے تھے لیکن پہلی بار صرف پوچھا تھا کہ آپ شادی کریں گی مجھ سے؟
بعدازاں شو کے میزبان نے کہا کہ ہم ابھی آپ کو پھول دیتے ہیں آپ پروپوز کریں، میزبان کی فرمائش پر شہروز سبزواری گھٹنوں کے بل بیٹھ کر صدف کنول کو پروپوز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھ سے شادی کرو گی؟ جس پر صدف مسکرا دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

