Advertisement

بالی ووڈ میں بولڈ لباس پہننے سے انکار پر اداکارہ روینہ ٹنڈن کو کیا کہا گیا؟

بالی وو ڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ انہیں فلموں میں بولڈ لباس نہ پہننے پر مغرور سمجھا جاتا ہے۔

بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلموں میں سوئمنگ سوٹ اور دیگر بولڈ لباس پہننے سے انکار پر مشکلات کا سا منا کرنا پڑتا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فلموں میں ریپ کے مناظر ریکاڑد کرنے کے لیے فلمسازوں کے سامنے شرط رکھی تھی کہ ان کا لباس پھٹا ہوا نہیں ہوگا  پھر ہی وہ ایسا سین ریکارڈ کروائیں گی جس پر انہیں ’مغرور‘ کہا گیا۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ ان کی مشہور فلم ’ڈر‘ میں ایسے مناظر تھے جنہیں فلمانے میں وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھیں کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کبھی آن کیمرہ سوئمنگ سوٹ نہیں پہنا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فلموں میں ڈانس کے مختلف انداز سمیت کئی چیزوں  سے انکار کیا، روینہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسی واحد اداکارہ تھیں جن کے ساتھ فلم کیلئے ریپ سین ریکارڈ تو کیا گیا مگر ان کا لباس مکمل تھا اور کپڑے پھٹے ہوئے بھی نہیں تھے۔

Advertisement

تاہم ان شرائط کی وجہ سے روینہ کو بالی ووڈ انڈسٹری میں کئی مرتبہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں سب نے ’مغرور‘ کہنا شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ روینہ ٹنڈن نے 1991 میں فلم پتھر کے پھول سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ جلد وہ ارباز خان کی  فلم پٹنہ شکلا اور ان کی ویب سیریز اریانک کی دوسری سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version